فارن ایکسچینج مارکیٹ ، جسے عام طور پر فاریکس یا صرف FX کہا جاتا ہے، سب سے بڑی مالیاتی مارکیٹ ہے جہاں کرنسیوں کو بائے، سیل کیا جاتا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ ان کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ مثلاً، اسٹاک مارکیٹ کے برعکس، اس کا کوئی مرکزی تبادلہ نہیں ہوتا ہے، اور ٹرانزیکشن باضابطہ طور پر انجام دی جاتی ہیں۔ بینکس، بروکرز، اور دیگر مالیاتی اداروں کے عالمگیر نیٹ ورکس کے ذریعے شرکاء ایک دوسرے کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہیں۔
فاریکس چوں کہ گلوبل مارکیٹ ہے تو یہ ہفتے کے 5 دن، 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ میجر فائننشل سینٹرز تقریباً تمام ہی ٹائم زونز—لندن، نیویارک، ٹوکیو، فرینکفرٹ، ہانگ کانگ، پیرس، سڈنی، سنگاپور اور زیورِچ میں موجود ہیں۔ کسی مخصوص وقت کے دوران کون سی ایکسچینج ایکٹو ہے کی بنیاد پر، شرکاء تین ٹریڈنگ سیشنز کا تعیّن کرتے ہیں: ایشیئن، یورپیئن، اور امریکن (ٹریڈنگ سیشنز کے بارے میں مزید)۔
فارن ایکسچینج میں، کرنسیوں کو پیئرز کی شکل میں ایک دوسرے کے برخلاف کوٹ کیا جاتا ہے اور قیمت یہ نشاندہی کرتی ہے کہ بیس (پہلی) کرنسی کے ایک یونٹ کو بائے یا سیل کرنے کے لیے کتنی کوٹ (دوسری) کرنسی درکار ہے۔
ایکسچینج ریٹ سپلائی اور ڈیمانڈ کی قوت سے چلتے ہیں: عام طور پر کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے جب اس کی ڈیمانڈ سپلائی سے زیادہ ہوتی ہے اور اگر ڈیمانڈ سپلائی سے کم ہوتی ہے تو قیمت کم ہو جاتی ہے۔ مزید براں، 24 گھنٹے کے ٹریڈنگ کے دن میں ہونے والے معاشی، سماجی، اور سیاسی واقعات کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔
متعلقہ ممالک کی سیاسی صورتحال اور معاشی کارکردگی بھی کرنسی کی قیمتوں کو خاطر خواہ حد تک متاثر کرتی ہے۔ مثلاً، ایسے ممالک جہاں افراطِ زر کی شرح کم ہو ان کی کرنسی کی قدر میں عموماً ان کے ٹریڈنگ پارٹنرز کی کرنسیوں کی نسبت اضافہ ہوتا ہے۔ افراطِ زر کا سینٹرل بنکوں کی شرح سُود کے ساتھ بھی گہرا باہمی تعلق ہے: کم شرح سُود ایکسچینج ریٹ میں کمی کا سبب ہو سکتی ہے اور اس کے الٹ بھی ہو سکتا ہے۔
قیمت کی سیٹنگز میں ایک اور ٹھوس عنصر فاریکس مارکیٹ کے شرکاء کے آرڈرز کا بھی ہے، جو کہ والیم کے حساب سے اور مارکیٹ پر اثرانداز ہونے کے حساب سے خاصے متنوّع ہوتے ہیں۔
حکومتیں اور سینٹرل بنک جیسے کہ یورپیئن سینٹرل بنک، بنک آف انگلینڈ، اور امریکی فیڈرل ریزرو انتہائی زائد والیمز میں آپریٹ کرتے ہیں اور ایکسچینج ریٹ پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتے ہیں۔ سینٹرل بنک افراطِ زر، پیسے کی سپلائی اور شرح سُود کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کمرشل بنکنگ سسٹمز کو سپروائز کرتے ہیں۔ یہ کرنسی ریٹس کو متوازن رکھنے یا کوئی مخصوص معاشی مقصد حاصل کرنے کے لیے مارکیٹ پر اثرانداز ہونے کے لیے فارن ایکسچینج ریزروز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
دُوسرا سب سے بڑا گروپ بڑے بنکوں اور بنک ایسوسی ایشنز پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ برائے نام انٹربنک مارکیٹ تشکیل دیتے ہیں، جس کے ذریعے یہ آپس میں ٹرانزیکشنز کرتے ہیں اور کرنسی کی اُس قیمت کا تعیّن کرتے ہیں جس کا مشاہدہ انفرادی ٹریڈرز ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر کرتے ہیں۔ چوں کہ فاریکس ایک ڈی سینٹرلائزڈ مارکیٹ ہے، لہٰذا آپ کو اکثر ایک ہی کرنسی کے لیے مختلف بنکوں کے ایکسچینج ریٹ میں قدر فرق دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ Octa کلائنٹس کو ہمارے وسیع لیکوئڈیٹی پُول میں سے کوٹ شدہ بہترین بڈ/آسک پرائسز ملتی ہیں۔
فاریکس شرکاء کا ایک اور گروپ بروکریج فرمز ہیں جو انفرادی ٹریڈرز اور مارکیٹ کے مابین درمیانی عاملین کا کردار ادا کرتی ہیں۔ کلائنٹس کے آرڈرز کو اپنے لیکوئڈیٹی پرووائیڈرز کے ساتھ آف سیٹ کرنے کے لیے، یہ الیکٹرانک کمیونکیشن نیٹ ورکس (ECNs) کا استعمال کرتی ہیں جن میں متعدد مالیاتی ادارے شامل ہو سکتے ہیں۔ ایگزیکیوشن کے اس ماڈل سے آرڈر ایگزیکیوٹ کرتے ہوئے بروکریج اور اس کے کلائنٹ کے مابین مفادات کے ٹکراؤ کا سدباب ہو جاتا ہے۔ مارکیٹ میکر کے برعکس، ایک ECN بروکریج کی آمدن کا ذریعہ کمیشن ہوتا ہے جو کہ ہر ایک آرڈر پر چارج کیا جا سکتا ہے یا مارک اَپ کے طور پر اسپریڈ میں شامل ہوتا ہے (ECN ایگزیکیوشن کے بارے میں مزید)۔
ایک ECN بروکریج انفرادی ٹریڈرز کو فاریکس مارکیٹ تک رسائی کا موقع فراہم کرتی ہے، جو کہ ابتدائی طور پر صرف بڑے مالیاتی اداروں کا کام تھا، اور یہ قیمتوں کے اُتار چڑھاؤ سے منافع کماتی ہے۔ اگرچہ قیمتوں میں روزانہ کا اُتارچڑھاؤ دیکھنے میں بہت کم نظر آتا ہے، جو اکثر %1 سے کم ہوتا ہے، البتہ لیورج ان موومنٹس کی قدر میں اضافہ کر سکتی ہے۔
ٹریڈرز ایک ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے بروکر سے تعامل کرتے ہیں—یہ ایک سافٹ ویئر ہوتا ہے جو انہیں کرنسیوں کو بائے اور سیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ اسے اپنے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائس پر انسٹال کر سکتے ہیں یا ویب براؤزر کے ذریعے اس تک رسائی پا سکتے ہیں۔
فاریکس بروکر کا انتخاب کرتے ہوئے، آپ کو بہت سی باتوں کو مدِّ نظر رکھنا ہوتا ہے:
- اعتباریت
سرمایہ کاری کرنے سے قبل درجہ بندی اور ریویوز کا جائزہ ضرور لیں۔ Octa اپنے کلائنٹس کو محفوظ ترین اور قابلِ بھروسہ سروس فراہم کرنے کے لیے اہم بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق کام کرتا ہے۔ - ایگزیکیوشن
Octa ایگزیکیوشن ماڈل کلائنٹ اور بروکر کے مابین مفادات کے ٹکراؤ کا سدِّباب کرتا ہے: Octa اپنے وسیع لیکوئڈیٹی پُول میں سے مسابقتی قیمتوں کے ساتھ باری باری آرڈرز کو آف سیٹ کر کے آپ کے اور حقیقی مارکیٹ کے مابین درمیانی عامل کا کردار ادا کرتا ہے۔ آپ اطمینان رکھ سکتے ہیں کہ ہماری ایگزیکیوشن اسپیڈ ایک سیکنڈ سے کہیں کم ہے، اور Octa کلائنٹس کو ری-کوٹس نہیں کرنے پڑتے ہیں۔ - اسپریڈز
عام طور پر اسپریڈز فکسڈ یا فلوٹنگ ہو سکتے ہیں: اگرچہ قیمت تبدیل ہو رہی ہو، تب بھی اول مذکورہ تبدیل نہیں ہوتے ہیں، جب کہ آخر مذکورہ مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق تبدیل ہوتے ہیں اور یہ عموماً فکسڈ کے مقابلے میں زیادہ ٹائٹ ہوتے ہیں۔ اسپریڈ کو اس حوالے سے مدِّ نظر رکھنا چاہیے کہ یہ جتنا کم ہو گا، آپ کو ہر ٹریڈ پر اتنی ہی کم ادائیگی کرنا ہو گی۔ ہمارا ٹائٹ فلوٹنگ اسپریڈ، مع صفر ٹریڈنگ کمیشن ٹریڈنگ کے اخراجات میں کمی کو یقینی بناتے ہیں اور مارکیٹ میں جو کچھ دستیاب ہے کی بابت بالکل درست عکاسی کرتے ہیں۔ - ٹریڈنگ انسٹرومنٹس
ہر ٹریڈر ورائٹی کی تلاش میں ہوتا ہے: ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی وسیع رینج کی بدولت آپ ایسا پیئر منتخب کر سکتے ہیں جس کی ٹریڈنگ آپ کے لیے آسان ہو، اس طرح آپ کے پاس تجربے کے طور پر ٹریڈنگ کا موقع بھی موجود رہتا ہے۔ ہمارے ٹریڈنگ ٹُولز کے وسیع انتخاب کے ساتھ، آپ اپنی دلچسپی کے مطابق مارکیٹ میں ٹریڈ کر سکتے ہیں (سب دیکھیں انسٹرومنٹس)۔ - کم از کم ڈیپازٹ
نوآموز ٹریڈرز کے لیے زیادہ اہم یہ ہے کہ، ٹریڈنگ تک رسائی کا تعیّن کم از کم ڈیپازٹ کی رقم پر بھی ہوتا ہے۔ خطے پر انحصار کرتے ہوئے، Octa پر، یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ تقریباً 25 امریکی ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کریں۔ اس سے آپ کو مدد ملے گی کہ متعدد تکنیکیں آزمائیں، مختلف ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں اپلائی کریں اور سنجیدہ ٹریڈنگ کے لیے تیّاری کر پائیں۔ زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹ کی کوئی حد نہیں۔ - فنڈز سیکیورٹی
سرمایہ کاریاں کرتے ہوئے بنیادی اہمیت اس بات کی ہے کہ آپ کے فنڈز محفوظ ہوں۔ Octa ویزا اور ماسٹر کارڈ ڈیپازٹس کے لیے 3D سیکیور ٹیکنالوجی اور کلائنٹس کے پروفائلز کے تحفّظ کے لیے SSL انکرپشن کا استعمال کرتا ہے۔ مالیاتی معلومات کو محفوظ بنانے اور اسے کسی فریقِ ثالث کے لیے ناقابلِ رسائی بنانے کی غرض سے تمام اقدامات کیے جاتے ہیں۔ - نیگیٹو بیلنس پروٹیکشن
نیگیٹو بیلنس پروٹیکشن کا فیچر ٹریڈرز کو مارکیٹ کے غیر متوقع حالات سے محفوظ رکھتا ہے: اگر ٹریڈر کا بیلنس نیگیٹو ہو جائے تو Octa اسے واپس صفر پر لے آتا ہے۔ اس طرح، آپ کے خسارے آپ کے ڈیپازٹس سے تجاوز نہیں کر سکتے ہیں۔ مستقل طور پر تبدیل ہوتے معاشی حالات میں نیگیٹو بیلنس پروٹیکشن کا فیچر مددگار ثابت ہوتا ہے: 2015 میں سوئس فرانک ایونٹ کے بعد، Octa نے ہمارے کلائنٹس کے نیگیٹو ٹریڈنگ بلینسز کو واپس صفر کر دیا تھا، جب کہ اس دوران بعض بروکرز تباہ حال ہو گئے تھے۔ - اکاؤنٹ کی اقسام
اپنے ٹریڈنگ کے تجربے کے مطابق مناسب اکاؤنٹ کی قسم منتخب کرنا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے کہ آپ اپنی ٹریڈنگ کی اہلیت کو درست طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔ ہمارے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی رینج مختلف تجربوں اور ضروریات کے حامل ٹریڈرز کو اپنے فنڈز اسی مطابق استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے: Octa پر ٹریڈنگ اکاؤنٹس نئے اور تجربہ کار دونوں طرح کے ٹریڈرز کو ٹریڈنگ ٹولز کی ایک وسیع رینج کے ساتھ سرمایہ کاری کی لچک دار رقوم کو آرپیٹ کرنے کی اجازت دیتے ہیں (اکاؤنٹ کی اقسام سے متعلق مزید)۔ - لیورج
چوں کہ قیمتوں کی تبدیلی روزانہ کی بنیاد پر کم دکھائی دیتی ہے (اکثر ایک سینٹ کے %1 سے کم)، تو ایک ایسے بروکر کو منتخب کرنا اہم ہے جو خاطر خواہ لیورج کی پیشکش کرتا ہو۔ آپ کی ریشو جتنی زیادہ ہو گی، آپ کو کوئی پوزیشن ہولڈ کرنے کے لیے اتنے ہی کم فنڈز درکار ہوں گے۔ Octa زیادہ سے زیادہ 1:500 کی لیورج ریشو کے ساتھ ایک لچک دار لیورج سسٹم کی پیشکش کرتا ہے۔ - پلیٹ فارمز
ٹریڈنگ کے ماحول کا انتخاب کرتے ہوئے آپ کو پلیٹ فارم کے استعمال، اپنی ڈیوائس کے ساتھ اس کی مطابقت، اور تکنیکی تجزیوں کے لیے دستیاب ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کی تعداد کو مدِّ نظر رکھنا پڑتا ہے۔ Octa آپ کو تقریباً تمام خطوں میں OctaTrader، MetaTrader 4، اور MetaTrader 5 پلیٹ فارمز فراہم کرتا ہے، جو کہ ڈیسک ٹاپ، موبائل، اور ویب ورژنز میں دستیاب ہیں (ٹریڈنگ پلیٹ فارمز سے متعلق مزید)۔ - کسٹمر سروس
اگر ٹریڈنگ کے حوالے سے کوئی بھی سوالات سامنے آئیں تو، ہماری کسٹمر سپورٹ آپ کو درپیش مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے تمام متعلقہ معلومات فراہم کرے گی۔ ہماری ایورڈ یافتہ کسٹمر سپورٹ 24/7 دستیاب ہے، اور ہمیں جواب دینے میں اندازاً صرف 30 سیکنڈز لگتے ہیں۔
روزانہ کے ٹریڈنگ حجم کا شکریہ، ڈیپ لیکویڈیٹی، 24/7 دستیابی اور کم لاگتوں کی وجہ سے، دیگر مارکیٹس کے مقابلے میں فاریکس قطعی طور پر قابل ذکر ہے۔ یہ ٹریڈر کو خاطر خواہ لیورج، ٹائٹ اسپریڈز، اور مختصر سرمایہ کاریوں کے ساتھ ٹریڈ کیسے، اور کس کی کرنی چاہیے کے انتخاب میں لچک فراہم کرتا ہے۔