OctaFX | OctaFX Forex Broker
سائن ان کریں
اکاؤنٹ کھولیں

Supercharged 2
حقیقی مقابلہ

موجودہ راؤنڈ ختم ہو گا:
  • 1 Jan 2019
     
مقابلہ میں ابھی شامل ہوں!
24288 ٹریڈرز نے پہلے ہی رجسٹر کر لیا ہے

سپرچارجڈ

2 مقابلہ کے قواعد

تعارف

OctaFX 'کنگ آف روڈ' اور 'سپرچارجڈ' کے تخلیق کاروں کی جانب سے ایک نیا حقیقی مقابلہ پیش کرتا ہے! ہم نے انعامات اور آپ کے جیتنے کے مواقع کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ اس مقابلے میں انعامات میں شامل ہیں: 36 اعلٰی معیار کے اسمارٹ فونز بمع سمارٹ واچز/گھڑیوں کے بنڈلز ساتھ، ہر ماہ تین بنڈلز، اور بارہ ماہ کے بعد، تین فاتحین میں سے ہر ایک نہایت باکمال لگژری گاڑی حاصل کریں گے۔ مقابلہ کیلئے رجسٹر کریں، اپنے اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کرائیں، اور فاتح بننے کے لئے ٹریڈ کریں!

مجموعی جائزہ

مقابلہ کا دورانیہ: 12 مہینے

تاریخ آغاز: 1 اکتوبر 2018

تاریخ اختتام: 30 ستمبر 2019

راؤنڈ کا دورانیہ: 1 مہینہ

راؤنڈز کی تعداد: 12 راؤنڈ

مقابلہ کا نام 'OctaFX سپرچارجڈ 2' یا 'سپرچارجڈ 2' ہے۔ اسے Octa مارکیٹس انکارپوریٹڈ کی طرف سے چلایا جاتا ہے۔

مقابلہ کے لئے رجسٹریشن مقابلہ کی تاریخ اختتام سے 7 دن قبل بند کر دی جاتی ہے۔

 

شرکت کے لئے تقاضے

مقابلے میں صرف قانونی عمر (18+) کے افراد ہی حصہ لے سکتے ہیں۔

ایک فرد (جو مابعد —'شریک کار') ہے اس مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے لازماً ایک OctaFX حقیقی اکاؤنٹ کا حامل ہو۔

شریک کار کو مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے ایک نئے یا موجودہ حقیقی اکاؤنٹ میں چیک کرنے کی ضرورت ہے۔

شریک کار کے اکاؤنٹ میں کم از کم 50 امریکی ڈالر (یا یورو میں اس کے مساوی) ہونے کی ضرورت ہے (بونس فنڈز کو شامل نہیں کیا جاتا) یا اس رقم کو اکاؤنٹ میں جمع کرائیں (یہ رقم مکمل طور پر نکلوائے جانے کے قابل ہے)، اور اس کے ساتھ چلتے ہوئے راؤنڈ اور مقابلہ کی مجموعی درجہ بندی میں شرکت کرنے کے لئے کم از کم ایک ٹریڈ کھولے۔

اصل اکاؤنٹ جو تقاضوں کی تعمیل کرتا ہے (جسے مابعد—'مقابلہ اکاؤنٹ کہا جاتا ہے') کے مقابلہ میں حصہ لینے کو متصور کیا جاتا ہے کی اس لمحہ سے درجہ بندی کی جا رہی ہوتی ہے جب سے اس میں مقابلہ کے لئے چیک کا نشان لگایا گیا ہے (چلتے راؤنڈ سے شروع کر کے)۔

ایک بار چیک کرنے کے بعد، شریک کار کو مقابلہ کے مستقبل کے راؤنڈز کے لئے اس طریقہ کار کو دوبارہ انجام دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

مقابلہ کا اکاؤنٹ بعد والے راؤنڈز میں حصہ لیتا ہے اگر اس کے ذاتی فنڈز (بونسز کے علاوہ ایکویٹی) کم از کم 50 امریکی ڈالر (یا یورو میں اس کے مساوی) ہے (بونس فنڈز شامل نہیں ہیں) اس لمحے سے، جب سے اس طرح کا راؤنڈ شروع ہوتا ہے۔

اگر مقابلہ کے اکاؤنٹ کے ذاتی فنڈز 50 امریکی ڈالر (یا یورو میں اس کے مساوی) سے کم ہوتے ہیں، تو یہ اکاؤنٹ اگلے راؤنڈ میں حصہ نہیں لے سکتا ہے جب تک اس کا بیلنس اس رقم تک نہیں پہنچ جاتا ہے۔ اس کی درجہ بندی، اس کے باوجود ابھی تک مجموعی طور پر (سالانہ) مقابلہ درجہ بندی میں شمار ہوتی ہے۔

شریک کار کے پاس کسی بھی تعداد میں مقابلہ کے اکاؤنٹس کو کھولنے اور ڈیپازٹ کرانے کا حق ہے۔ یاد رکھیں کہ ہر مقابلہ اکاؤنٹ کی علیحدہ شراکت دار کے طور پر درجہ بندی کی جاتی ہے! مختلف اکاؤنٹس کے نتائج کو یکجا نہیں کیا جا سکتا ہے!

ایک شریک کار کی ملکیت مقابلہ اکاؤنٹس کو درجہ بندیوں میں صعودی نمبر تفویض کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ان کے مقابلہ میں شریک ہونے کی تاریخ وار ترتیب میں شریک کار_نام (1)، شریک کار_نام (2)۔

مقابلہ میں حصہ لینے سے، شریک کار غیر مشروط طور پر مقابلہ کے قواعد سے اتفاق کرتا ہے۔

 

ٹریڈنگ کی شرائط

تمام ٹریڈنگ حکمت عملیاں اور/یا EAs کو مقابلہ اکاؤنٹ کے ساتھ ٹریڈنگ کے لئے اجازت دی جاتی ہے۔

کسی بھی قسم کے حقیقی اکاؤنٹس (مائیکرو، پرو، یا دونوں) مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

صرف میٹا ٹریڈر 4 (مائیکرو) یا میٹاٹریڈر 5 (پرو) حقیقی اکاؤنٹس مقابلے کے اہل ہیں۔

ان قواعد کی کوئی بھی براہ راست یا بلاواسطہ خلاف ورزی، اکاؤنٹ کی مقابلہ سے نااہلی پر منتہج ہو گی۔

کمپنی وجہ کا اظہار کیے بغیر، کسی بھی شراکت دار کو مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ نااہل قرار دینے کی وجہ میں مختلف ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں، تقریباً ایک ہی وقت میں، ایک ہی کرنسی کی جوڑی میں مخالف آرڈرز کی ایک بڑی تعداد کھولنا، ایک ضمانت شدہ منافع حاصل کرنے کے لئے نرخ کے بہاؤ میں ناکامیوں کا استعمال، یا کوئی دوسری قسم کے دھوکہ دہی شامل ہو سکتی ہے۔

OctaFX پر کھلے کئی پروفائلز کو استعمال کرنا منع ہے۔ اگر کمپنی دو پروفائلز یا زیادہ پر معقول طور پر شبہ کرتی ہے کہ اہیں ایک ہی شخص کی طرف سے منظم کیا جاتا ہے، تو ان پروفائلز کے تحت کھولے جانے والے تمام ٹریڈنگ اکاؤنٹس پر مقابلہ میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

کمپنی OctaFX سائٹ کے کمپنی کی خبریں کے فولڈر میں ایسی معلومات کو پوسٹ کرنے کے ذریعے شریک کار کے مزید نوٹیفیکیشن کے ساتھ اپنی صوابدید پر ان تشہیری قواعد کو تبدیل کرنے، اپ ڈیٹ یا منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ کمپنی کسی بھی واقعے کو اپنی صوابدید کے مطابق حل کرنے کا استحقاق رکھتی ہے جسے ان قواعد کے تحت بیان نہیں کیا گیا ہے۔

 

مقابلہ کے انعامات اور فاتحیں کا تعین کرنے کا طریقہ کار

مقابلہ بارہ راؤنڈز پر مشتمل ہوتا ہے، ہر ایک، ایک کیلنڈر مہینے تک چلتا ہے۔ ہر راؤنڈ کے نتائج کے بعد فاتحین کا تعین تین مقابلہ کے زمروں میں کیا جاتا ہے۔ جیتنے کے لئے، حصہ لینے والے کو پہلے، کم از کم درج ذیل زمرہ جات میں سے ایک میں رکھے جانے کی ضروری ہے: منافع، منافع فیکٹر، یا ٹریڈ کردہ والیوم۔

مقابلہ کے بنیادی انعامات مندرجہ ذیل ہیں (رقم مساوی کےس اتھ جہاں متعلقہ ہے):

پہلا انعام: BMW X5 M (80,000 امریکی ڈالر)

دوسرا انعام: Lexus GS-F (60,000 امریکی ڈالر)

تیسرا انعام: Honda Civic Type R (30,000 امریکی ڈالر)۔

بنیادی انعامات کو ان شرکاء کو پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے سال بھر میں سب تمام زمرہ جات(منافع، منافع فیکٹر، ٹریڈ کردہ والیوم) میں سب سے بلند درجہ بندی حاصل کی ہے۔

شریک کار کو مقابلہ کا ایک فاتح سمجھا جاتا ہے، اگر تمام زمروں میں اس کی تمام تعیناتیوں کی کل رقم کا نتیجہ کم ترین کل تعداد کی صورت میں نکلتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک شریک کار جس نے ہر ایک زمروں کی سالانہ درجہ بندی میں 1، پہلی، 2 دوسری، اور 4 بالترتیب اختتام کیا ہے (تمام جگہوں کی کل رقم:  1+2+4=7) کو مجموعی درجہ بندی میں بلند تر رکھا جائے گا اور تاہم جیتتا ہے، اگر اس کے قریب ترین حریف کی کل رقم 7 سے زائد ہے (2+3+3، 1+5+2، وغیرہ)۔ اگر سرکردہ شرکاء اپنی جگہوں کی ایک برابر مجموعی رقم رکھتے ہیں، تو فاتح کا تعین اضافی معیار کے ذریعہ طے کیا جاتا ہے (ذیل میں درجہ بندی کے حساب کے لئے طریقہ کار دیکھیں)۔

مقابلہ کے راؤنڈ انعامات مندرجہ ذیل ہیں (رقم مساوی کےس اتھ جہاں متعلقہ ہے):

●        سیمسنگ گلیکسی S9+ اسمارٹ واچ گلیکسی گیئر S3 (1,000 USD)

●        ایپل آئی فون 8 ایپل واچ 3 (1,000 USD)

●        ہواوے P20 PRO اور اسمارٹ واچ ہواوے واچ 2 (1,000 USD).

مساوی رقم کو فاتح کے اصل اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا جاتا ہے اور بغیر کسی حد کے مکمل طور پر نکلوایا جا سکتا ہے۔ راؤنڈ انعامات شریک کار کو پیش کیے جاتے ہیں جن کو آنے والے مہینہ کے لئے ہر زمرہ میں پہلے نمبر پر رکھا جاتا ہے (منافع، منافع فیکٹر، ٹریڈ کردہ والیوم) میں رکھا گیا تھا۔

کمپنی بنا کسی پیشگی نوٹس کے انعامات کو تبدیل کرنے کا استحقاق رکھتی ہے۔

 

ہر زمرہ کے لئے درجہ بندی کے شمار کے لئے طریقہ کار

حاصل کریں

                (ذاتی فنڈز + رقم نکلوائی گئی – ذاتی فنڈز جب جمع کرائے گئے)

منافع=        __________________________________________

                           ذاتی فنڈز جب جمع کرائے گئے ×100%

اس مساوات میں، ذاتی فنڈز بونسز کو نکال کر مقابلہ اکاؤنٹ کی موجودہ ایکویٹی ہیں؛ نکلوائے جانے والی رقم اس رقم کا کل ہے، جسے راؤنڈ کے لئے یا اس میں ایک ڈیپازٹ کرانے کے لئے، جانچ پڑتال کے بعد مقابلہ کے اکاؤنٹ سے نکلوایا جاتا ہے؛ ذاتی فنڈز جب جمع کرائے جائیں، جس لمحہ اس یں جمع کرائے جاتے ہیں پر، مقابلہ اکاؤنٹ کی ایک ایکویٹی ہیں (بونس فنڈز شامل نہیں ہیں)۔

بصورت اگر شریک کار راؤنڈ کے دوران بہت سے ڈیپاٹس کراتا ہے تو، مجموعی نفع کو ڈیپازٹس کے مابین تمام حد وقت کے لئے علیحدہ نفع کے کل کے طور پر شمار کیا جاتا ہے:

نفع = نفع 1 (ابتدائی ڈیپازٹ سے ڈیپازٹ 2) + نفع 2 (ڈیپازٹ 2 سے ڈیپازٹ 3) + نفع N (ڈیپازٹ N کے بعد)۔

جب بھی شریک کار مقابلہ اکاؤنٹ میں ایک نیا ڈیپازٹ کراتا ہے تو، ہم نفع کو مقرر کر دیتے ہیں جسے اس اکاؤنٹ کے اندر ڈیپازٹ (نفع 1) سے پہلے حاصل کیا گیا ہے اور پھر ڈیپازٹ (نفع 2) کے بعد نفع کو دوبارہ شمار کرنا شروع کر دیتے ہیں جب تک کہ مقابلہ کے راؤنڈ کا اختتام نہیں ہو جاتا ہے یا ایک اور ڈیپازٹ نہیں کرا دیا جاتا ہے۔

مثلاً:

آپ 50 امریکی ڈالر کے کم از کم ڈیپازٹ کے ساتھ مقابلہ شروع کرتے ہیں۔

دو ہفتوں سے زائد، آپ نے 300 امریکی ڈالر کا منافع کمایا ہے اور اب آپ کے اکاؤنٹ میں 350 امریکی ڈالر ہیں۔ اس لمحہ پر، آپ کا منافع ہے، (350-50)/50*100%=600%۔ اس کے بعد آپ بڑے والیوم کا ٹریڈ کرنے کے قابل ہونے کے لئے اپنے اکاؤنٹ میں مزید فنڈز (250 امریکی ڈالر) شامل کرتے ہیں۔ جب آپ ان 250 امریکی ڈالر کا ڈیپازٹ کراتے ہیں، تو ہم آپ کے نفع کو 600% (یہ آپ کا نفع 1 ہے) کو مقرر کرتے ہیں اور آپ کے نفع 2 کا شمار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایک اور ہفتے میں، آپ کا اکاؤنٹ 600 امریکی ڈالر سے 800 امریکی ڈالر پر بڑھ گیا ہے۔ لہذا س مدت2 کے اختتام پر آپ کی حصولیابی (800-600)/600*100%=33.3% ہو گی۔ اور اسی مدت کے اختتام پر آپ کا مجموعی فائدہ 1+ فائدہ 2 ہو گا = 633.3%۔

منافع فیکٹر

                         ٹریڈز سے منافع (امریکی ڈالرز میں) 

منافع عنصر =      _______________________

                        ٹریڈز سے نقصان (امریکی ڈالرز میں) 

اگر شرکاء کے برابر نتائج ہوتے ہیں، تو ان کی درجہ بندی کا تعین ان کے منافع بخش ٹریڈ کی مالیاتی کل رقم سے طے کیا جاتا ہے—بڑی رقم کے میزان کا حامل شریک کار جیتتا ہے۔ 

 

ٹریڈ کردہ حجم

ٹریڈ کردہ حجم = راؤنڈ (مقابلہ) بھر میں تمام ٹریڈز کا کل حجم۔

اگر شرکاء کئی اکاؤنٹس رکھتا ہے تو اس کی کامیابیوں کو یکجا نہیں کیا جاتا ہے۔ دوسرے اور بعد کے اکاؤنٹس کی علیحدہ سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔

مجموعی درجہ بندی = سالانہ درجہ بندی میں تمام تین زمروں میں شریک کار کے مراحل کی رقم۔

فاتح کا تعین ان کی کل درجہ بندی کی قدر کی طرف سے کم ترین عددی قدر کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

اگر شرکاء برابر مجموعی درجہ بندی رکھتے ہیں، تو فاتح کا تعین درج ذیل کے مطابق کیا جاتا ہے:

1.   منافع فیکٹر اور ٹریڈ کردہ والیوم زمروں میں، جگہوں کے عددی کم ترین مجموعہ کا حامل شریک کار جیتتا ہے۔

2.   سب سے زیادہ نفع کا حامل شریک کار جیت جاتا ہے۔ (اگر منافع، منافع فیکٹر اور ٹریڈ کردہ والیوم میں تمام جگہوں کا مجموعہ مماثل ثابت ہوتا ہے۔)

نفع اور منافع فیکٹر کو شمار کرنے اور ایک راؤنڈ فاتح کا تعین کرنے کے لئے ہم مندرجہ ذیل قواعد لاگو کرتے ہیں:

نیا راؤنڈ شروع ہونے سے پہلے کھولے گئے تمام ٹریڈز کو نیا راؤنڈ کا آغاز ہونے کے بعد، پہلی قابل اطلاق قیمت پر کھلا تصور کیا جاتا ہے۔ اور راؤنڈ کے اختتام پر کھلے ہوئے تمام باقی ٹریڈز کے بارے میں راؤنڈ میں دستیاب آخری قیمت پر بند ہو جانا تصور کیا جاتا ہے۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں، ان قواعد کو صرف راؤنڈ کا فاتح کا تعین کرتے ہوئے لاگو کیا جاتا ہے اور آپ کے ٹریڈ کو متاثر نہیں کرتے ہیں چاہے جو بھی ہو۔

درجہ بندی کے ڈیٹا کا شمار راؤنڈ کے آغاز اور اختتام کے لئے سختی سے محدود وقت کے ساتھ ہر ماہ (راؤنڈ) کے لئے شمار کیا جاتا ہے۔

اگر شریک کار نے کئے ناکام ٹریڈز کے ساتھ اپنے مقابلہ کے اعداد و شمار کو خراب کر دیا ہے، تو وہ فرد ایک ریچارج کر سکتا ہے اور جیتنے کے لئے صلاحیت کو بڑھا سکتا یا سکتی ہے۔ ریچارج کو مقابلہ میں نئے سرے سے حصہ لینا شروع کرنے کے لئے سابقہ تمام تر نتائج کو پھر سے سیٹ کیا جاتا ہے۔ ریچارج انجام دینے کے لئے، حصہ لینے والے کو OctaFX سائٹ پر لاگ ان کرنے، اپنے ذاتی اعداد و شمار کو دیکھنے، ریچارج بٹن پر کلک کرنے، اور یقینی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا بیلنس کم از کم 50 امریکی ڈالر (یا اس کے مساوی یورو میں) ہے اور اس وجہ سے مقابلہ میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے اہل ہے (بصورت دیگر کوالیفائی کرنے کے لئے مطلوبہ رقم کا ڈیپازٹ کرائیں)۔ اس اکاؤنٹ سے منسلکہ، بیلنس، ٹریڈز، ٹریڈ کردہ والیوم، ڈیپازٹس، رقم نکلوانا، نقصانات، اور منافع کے بارے میں تمام پچھلے ڈیٹا کا ریچارج کیے جانے کے بعد شمار کرنا بند کر دیا جائے گا (یہ اکاؤنٹ کو بذات خود یا کھولے ہوئے ٹریڈز کو متاثر نہیں کرتا ہے)۔ ریچارج پچھلے راؤنڈ کے نتائج پر اثر انداز نہیں ہوتا ہے، مثلاً سابقہ ​راؤنڈز کی درجہ بندی کو پھر سیٹ نہیں کیا جائے فا اگر فاتح ایک ریچارج کرتا ہے۔ شرکاء کسی بھی وقت کئی بار ریچارج استعمال کرنے کے حق دار ہیں۔

 

متفرقات

شریک کار کے تمام ذاتی فنڈز (راؤنڈ کے آغاز پر) کو ابتدائی ڈیپازٹ تصور کیا جاتا ہے۔

مقابلہ کے نتائج کا مقابلہ ختم ہونے کی تاریخ کے بعد سات دن سے زیادہ تاخیر کے بغیر اعلان کیا جاتا ہے۔

راؤنڈ کے نتائج کا راؤنڈ ختم ہونے کی تاریخ کے بعد سات دن سے زیادہ تاخیر کے بغیر اعلان کیا جاتا ہے۔

فاتحین سے مقابلہ ختم ہونے کی تاریخ کے بعد سات کاروباری ایام کے اندر رابطہ کیا جائے گا۔

راؤنڈز کے فاتحین سوشل نیٹ ورکس پر اپنی کامیابی کے بارے میں ایک پوسٹ بنانے کی ذمہ داری لیتے ہیں اور اس پوسٹ میں مقابلہ اور ہیش ٹیگز #Supercharged2 اور #OctaFX کے لنکس کو شامل کرتے ہیں۔ انعامات کا دعوٰی کرنے کے لئے اس طرح کی پوسٹنگ لازمی شرط ہے۔

فاتحین ایوارڈ کی تقریب اور مقابلہ کے ساتھ منسلکہ کسی PR ایونٹس میں حصہ لینے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔

ایوارڈ کی تقریب کو OctaFX ویب سائٹ اور/یا دیگر سماجی یا بڑے پیمانے پر میڈیا پر شائع کیا جائے گا۔

کمپنی فاتح، اس کے قانونی طور پر جائز ہونے، معلومات کی درستگی اور ممکنہ خلاف ورزیوں پر ایک پس منظر جانچ چلائے گی۔ اگر کوئی ایسے مسائل پائے جاتے ہیں، تو کمپنی مقابلہ کے نتائج کو منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

انعام کا دعوٰی کرنے سے قبل، فاتح کو اصل دستاویزات (پاسپورٹ یا دوسرے ID جو فاتح کی رہائش گاہ کی تصدیق کرتا ہو) کا ایک مکمل سیٹ فراہم کرنا لازمی ہے۔ ID کا کارآمد ہونا لازمی ہے۔

غیر معمولی معاملات میں، انعام کے مساوی رقم کو فاتح کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ یا بینک اکاؤنٹ میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

شریک کار مقابلہ میں 4 راؤنڈ انعامات سے زیادہ نہیں جیت سکتا ہے۔ شریک کار جو ایک راؤنڈ میں کئی زمروں میں جیتتا ہے (بشمول اگر اس طرح کا شریک کار مختلف مقابلہ اکاؤنٹس کے تحت جیت جاتا ہے) اس راؤنڈ کے لئے راؤنڈ انعامات کی جوابی تعداد وصول کرے گا۔

شریک کار جو ایک زمرہ درجہ بندی میں پانچویں بار یا زیادہ بار جیتتا ہے کو انعام کی رقم کی قدر کے 20% نقدی کو ادا کیا جائے گا، اور حقیقی انعام کو اس زمرہ میں شریک کار دوسرے درجہ پر آنے والے فرد کو دے دیا جائے گا۔

شریک کار ایک سے زائد انعام نہیں جیت سکتا ہے۔ اگر ایک ہی شرکاء کے ذریعہ کنٹرول کردہ کئی ٹریڈنگ اکاؤنٹس بنیادی انعام کے لئے اہل قرار پاتے ہیں، تو کمپنی ٹریڈر کو کوالیفائی کیے جانے والے انعامات میں سے سب سے قیمتی انعام پیش کرے گی۔ سب سے کامیاب اگلی درجہ بندی کردہ شرکاء باقی انعامات حاصل کریں گے۔

مقابلہ کے اشتہارات، تشہیری بینرز، اور دیگر تشہیراتی مواد میں استعمال کردہ تمام تصاویر اور/یا شبیہات صرف معلومات کے مقاصد کیلئے ہیں۔ حقیقی انعامات دیکھنے میں مختلف ہو سکتے ہیں۔

تمام انعامات کو جیتنے والے کے مقامات پر بھیجا جاتا ہے۔ کمپنی پوسٹ یا کوریئر سروس کی طرف سے ترسیل کی شرائط، یا تیسرے فریق کی وجہ سے ترسیل کے دوران انعام کے ممکنہ نقصان کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔ کمپنی کسی بھی ٹیکس کے چارجز کے لئے ذمہ دار نہیں ہے جو کہ فاتح کے دائرہ کار کے سبب لاگو ہو سکتے ہیں (بشمول پراپرٹی ٹیکس، گاڑی ٹیکس، روڈ ٹیکس یا دیگر فیسیں، لیکن انہیں تک محدود نہیں)۔

اگر فاتح انعام حاصل کرنے سے قاصر ہے، تو مختار نامہ کے ذریعے دوسرے شخص کے لئے ایک اعتماد کا معاہدہ درج کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کلائنٹ کی رازداری کی قدر کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ ہو سکتا ہے آپ اپنی مالیاتی معلومات بشمول ڈیپازٹ کی رقم، ٹریڈز کا والیوم، ذاتی فنڈز، یا کسی دیگر پیرامیٹرز کا اشتراک کرنا، نہ چاہتے ہوں۔ جب آپ مقابلہ کے لئے رجسٹر کرتے ہیں تو آپ آسانی سے ان پیرامیٹرز کے افشاء ہونے کو منتظم کر سکتے ہیں۔

کمپنی بنا کسی پیشگی اعلامیہ کے ان شرائط و ضوابط کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

کمپنی کلائنٹ یا تیسرے فریق کی خدمات کی طرف سے انٹرنیٹ کنکشن میں تکنیکی خرابی اور/یا مداخلتوں کے لئے ذمہ دار نہیں ہے، جو کہ مقابلہ میں کلائنٹ کی شرکت کو براہ راست یا بالواسطہ پر متاثر کر سکتی ہے۔

کمپنی وجوہ سے قطع نظر، سروس آپریشن یا ڈیٹا کی ترسیل میں کسی بھی تاخیر یا مداخلتوں یا OctaFX سسٹم میں سسٹم میں کارکردگی کی ناکامی کے لئے ذمہ دار نہیں ہے، جو کہ صرف درج یل تک ہی محدود نہیں ہے، ہارڈویئر یا سافٹ ویئر کا نقص، یا OctaFX سسٹم کے آپریشن میں مداخلتیں۔

مقابلہ اور اس کے نتائج سے پیدا ہونے والی کوئی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کے تابع ہیں۔

اگر مقابلہ کے فاتحین مقابلہ کے قواعد یا ان میں سے کسی کی بھی تشریحات کے مطابق عمل کرنے سے انکار کرتے ہیں، تو، اس شرکاء پر مقابلہ میں پابندی لگا دی جائے گی۔

قواعد کی انگریزی ورژن غالب ہے۔ مقابلہ کے قواعد، مقابلہ کے صفحات، اور اعداد و شمار کا کوئی بھی ترجمہ صرف حوالہ کے لئے ہے۔ انگریزی اور اردو ورژنز کے مندرجات مابین کسی بھی تضاد پائے جانے کی صورت میں، انگریزی کو مستند مانا جائے گا۔               

لائیو چیٹ شروع کریں