انڈیا میں بچّوں کے لیے کلاس رومز کی تعمیر
تمام بچّے مساوی مواقعوں کے حقدار ہیں —گرگیا چیریٹیز کی تعلیمی کوششوں کے پیچھے یہی نظریہ کارفرما ہے، جس میں تلہار میں لالہ بولاکی داس بابو رام سہائی ہندو مہیلا انٹر کالج کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔ اگست 2022 میں ہمارے عطیات نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔
اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد بچّوں کو بہتر تعلیم اور تربیّت کے حصول میں مدد اور تعلیم اور کاروبار کے وسیع تر مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے گرگیا چیریٹیز نے چھ کلاس رومز کے ساتھ ایک نئی عمارت تعمیر کی جس سے اسکول میں داخلہ لینے والے بچّوں کے تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔
تعمیراتی کام جنوری 2023 میں مکمل ہوا اور اب اسکول میں دو سو سے زائد نئے بچّوں کے داخلےاور تعلیم کے لیے کافی جگہ موجود ہے۔ ہمیں اس پراجیکٹ میں حصّہ لے کر بے حد خوشی ہوئی اور ہم مستقبل میں بھی گرگیا چیریٹیز اور اس طرح کی دیگر تنظیموں کے ساتھ تعاوّن کے لیے پُرجوش ہیں۔